Advertisement

بھارتی اداکار جمی شیرگل کو حراست میں لے لیا گیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار جمی شیرگل  کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجاب پولیس نے اداکار جمی شیر گل کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا ہے۔

اداکار پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک پرائیوٹ اسکول میں اپنی نئی ویب سیریز ’’یور آرنر ٹو‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران کسی نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر بھارتی اداکار جمی شیرگل سمیت ویب سیریز کے نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایت کار کو بھی حراست میں لے لیا۔

کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں 35 لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

Advertisement

پولیس کے مطابق جمی شیر گل اور ویب سیریز کے ہدایت کار ایشور نواس سمیت 100 سے زائد ممبران کورونا ایس او پیز کو فالو نہیں کررہے تھے۔

واضح رہے 1996 میں فلم ’ماچس‘ سے اپنا کیریئر شروع کرنے والے اداکار جمی شیر گل نے زیادہ تر پنجابی فلموں میں کام کیا اور بالی ووڈ میں ’’محبتیں‘‘، ’’میرے یار کی شادی ہے‘‘، ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ جیسی کامیاب فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر پیش کیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version