Advertisement

2021 کے امتحانات کے حوالے سے فلک شبیر نے پیشگوئی کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور گلوکار فلک شبیر نے پاکستان میں متوقع امتحانات سے متعلق پیشگوئی کردی ہے۔

فلک شبیر نے پاکستان میں متوقع امتحانات کے حوالے سے کہا کہ یہ امتحانات منسوخ ہوجائیں گے۔

گلوکار نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ ’2021 کے امتحانات جلد منسوخ ہوجائیں گے۔‘

ساتھ میں انھوں نے ہیش ٹیگ ایگزام کینسل کرو ( #ExamsCancelKaro) بھی تحریر کیا۔

اسی طرح کی پوسٹ انھوں نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی کی اور ساتھ میں لکھا کہ ان کے الفاظ یاد رکھے جائیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ فلک شبیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر یہ پیغامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پشاور، لاہور، سندھ اور اسلام آباد کی عدالتِ عالیہ نے طلبہ کی جانب سے کورونا وائرس کے خطرے کے پیشِ نظر کیمبرج امتحانات کے منعقد ہونے کو چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے طلبہ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ اپنا کیس نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سامنے پیش کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version