کوئٹہ دھماکہ: ترجمان چینی سفارت خانے کا بیان

کوئٹہ دھماکے کے بعد ترجمان چینی سفارت خانے کا بیان سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 21 اپریل کی شب بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ہوٹل میں کار بم حملہ کیا گیا جس میں کئی انسانی جانوں کو نقصان ہوا ہے۔
ترجمان چینی سفارت خانے نے کہا کہ چین اس دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
ترجمان چینی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ چینی سفیر نونگ رونگ اسی روز کوئٹہ میں ایک وفد کی قیادت کر رہے تھے ،دہشت گردی کے وقت چینی وفد ہوٹل میں موجود نہیں تھے۔
ابھی تک کسی چینی شہری کے اس دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
ترجمان چینی سفارت خانے کا مزید کہنا تھا کہ چین اس کار بم حملے کے متاثرین سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

