پاکستان نے سعودی عرب سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلا لیا ہے

پاکستان نے جدہ میں اپنے سفیر راجہ علی اعجاز اور سفارت خانے کے چھ افسران کو واپس اسلام آباد بلا لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوامی شکایات پر صورت حال کا نوٹس لیا تھا اور عوامی مسائل حل نہ کرنے پر سفارتی عملے کو واپس بلا لیا گیا ہے۔
سعودی عرب میں موجود پاکستانی برادری کے مسائل پر توجہ نہ دینے پر وزیر اعظم نے سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر اور سفارتی عملے کے حکام کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بریفنگ کے دوران مسئلہ افغانستان اور مسئلہ کشمیر سمیت دیگر عالمی و علاقائی امور پر حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔
ترجمان نے بھارت سے کورونا وباء کے باعث کشمیری حریت رہنماؤں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بتایا کہ مقید حریت رہنماؤں کے کورونا کا شکار ہونے کی رپورٹس دیکھی گئی ہیں۔
ترجمان نے فلسطین کی سرزمین پر اسرائیلی افواج کے قبضے اور جارحیت کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید واضح کیا کہ پاکستان افغان مسئلے کا حل مذاکرات سے چاہتا ہے، مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

