Advertisement

انشاءاللہ سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہونگے، عاصم سلیم باجوہ

عاصم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ انشاءاللہ سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک کے جاری منصوبوں سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں چوہدری محمد سرور نے عاصم سلیم باجوہ کے ملکی معاشی ترقی اور سی پیک میں کردار کو سراہا۔

اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ چین اور پاکستان میں آج چٹان سے مضبوط دوستی ہے۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقل کی ضمانت ہے، پاک چین دوستی کے مظہر اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

Advertisement

چوہدری محمد سرور نے یہ بھی کہا کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لیے اہم منصوبہ ہے، پاکستانی حکومت اور عوام کی سی پیک کو دلی حمایت حاصل ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ سی پیک کی تعمیر کے مسلسل مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر میں پاکستان درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک سے ملک میں معاشی ترقی کےساتھ روزگار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، پورے ملک میں سی پیک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کا پائلٹ پراجیکٹ ہے، انشاءاللہ سی پیک کے تمام منصوبے بروقت مکمل ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی جی اسلام آباد کی رہائش گاہ کے باہر سے کیبل چوری کرنے والا گروہ گرفتار
آرمی چیف سے آسٹریلین چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
ہیٹ ویو، سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی
کرغزستان معاملہ: وفاقی حکومت کےمفت ٹکٹ کےدعوے جھوٹے ثابت ہوئے، بیرسٹر سیف
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام صحافتی تنظیموں کو مدعو کر لیا، عظمیٰ بخاری
ایوان صدر کا کرغزستان میں پُرتشدد صورتحال پر تشویش کا اظہار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version