سارہ خان اور فلک شبیرکی دلکش موسم میں لی گئیں دلفریب تصویریں وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی سارہ خان اور فلک شبیرکی دلکش...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑی سارہ خان اور فلک شبیرکی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ اداکارہ سارہ خان کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
گلوکار فلک شبیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ تھامے ہیں اوراچانک سارہ مسکراتیں ہوئیں سامنے آتی ہیں اور گلوکار انہیں پھول دے دیتے ہیں۔
مداحوں کی جانب سے ان کی ویڈیو اور محبت بھرے انداز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ سارہ اورفلک ان دنوں ترکی میں سیرو تفریع کے لیے موجود ہیں۔
اداکارہ سارہ نے بھی انسٹاگرام پر فلک کے ہمرا تصویر پوسٹ کی ہے۔
اس سے قبل گلوکار فلک شبیر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ وہ ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ تھامے سارہ خان کو گھر میں ڈھونڈھ رہے ہیں جبکہ سارہ خان کچن میں کچھ پکانے میں مصروف تھیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ فلک شبیر سارہ خان کو پھولوں کا گلدستہ دے رہے ہیں اور ساتھ میں اُن کی فلٹر کے ساتھ ویڈیو بھی بنا رہے ہیں۔
جبکہ سارہ خان پھول دیکھ کر کافی خوش نظر آ رہی ہیں اور ہمیشہ کی طرح ہنستے ہوئے کافی حسین لگ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران ازدواجی رشتے میں منسلک ہوئے تھے۔
فلک شبیر کا سارہ خان کو بھول دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ’وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
جبکہ اس دوران سارہ خان نہیں جانتی تھیں کہ فلک شبیر اُن ویڈیو بھی بنا رہے تھے۔
مداحوں کی جانب سے اس خوبصورت جوڑی کو خوب دعائیں بھی دی جا رہی ہیں جبکہ ایک انسٹا صارف کا ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بس کرو یار، اتنی محبت، رلاؤگے کیا
واضح رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو پر اب تک ہزاروں لائیکس اورتعریفی کمنٹس آ چکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News