آج رات پاکستان میں بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آج رات پاکستان بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات پاکستان میں داخل ہوگا۔ لاہور، جہلم ، سرگودھا، بھکر، خوشاب، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور سیالکوٹ میں بھی بارش ہوگی جب کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور چکوال میں بھی گرج چمک اورآندھی کا امکان ہے جبکہ ملتان، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، جھنگ ،کوئٹہ، ژوب، سبی، سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔
محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

