حکومت نے رواں سال کیلئے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

حکومت نے رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کر دیا ہے، حکومت کی جانب سے زکوٰۃ کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی سال 43-1442 ہجری (مالی سال 21 -2020) کیلئے زکوٰۃ کے نصاب سے متعلق تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم رمضان المبارک کو بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہو گی اور زکوٰۃ کی کٹوتی کا اطلاق سیونگ بینک اکاؤنٹس اور پرافٹ اینڈ لاس شیئرنگ اکاؤنٹس پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن سیونگ بینک اکاؤنٹس میں زکوٰۃ کے نصاب کی مقرر کردہ رقم سے زیادہ رقم ہوگی اس میں سے ڈھائی فیصد زکوٰۃ کاٹی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں مزیدکہا گیا ہے کہ کمپنی اکاؤنٹ، کرنٹ اکاؤنٹ یا وہ صارفین جنہوں نے زکوٰۃ نہ کاٹنے کا ڈکلیریشن بینک میں جمع کرایا ہے ان کے اکاؤنٹ سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائے گی۔
واضح رہے پچھلے سال 2020 میں زکوٰۃ کا نصاب 46 ہزار 329 روپے مقرر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

