مرد فلک شبیر جیسے بھی ہوتے ہیں، سارہ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان ںے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے خود سے متعلق کھُل کر بات کی ہے۔
سارہ خان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ہم اپنے معاشرے میں ہمیشہ مردوں کو برا اور اُن کی بری عادتوں سے متعلق ہی بات کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مردوں میں اچھائیاں بھی پائی جاتی ہیں اور اِنہیں مردوں میں کچھ مرد فلک شبیر جیسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی بیویوں سے اتنا پیار کرتے ہیں۔
سارہ خان نے کہا کہ فلک جب انہیں پھول دیتے ہیں اور ویڈیو بناتے ہیں تو وہ چاہتی ہیں کہ عوام اور سب مرد د یکھیں کہ ایسے آدمی بھی ہوتے ہیں، وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو ایسا ہونا چاہیے۔
اداکارہ سارہ خان کا اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کی تعریف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہم مردوں کو ہمیشہ غلط اور برا ہی دکھاتے ہیں۔
سارہ خان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فلک جیسے مرد بھی دنیا میں ہی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News