Advertisement

سخت سیکیورٹی والے علاقے میں دہشت گردی کا واقعہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کہا ہے کہ حساس اور سخت سیکیورٹی والے علاقے میں دہشت گردی کا واقعہ ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں کوئٹہ کو خون میں نہلانے کی کوشش کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کوئٹہ میں دوست ہمسایہ ملک چین کے سفیر کی قیام گاہ کے قریب دھماکا ہونا ایک انتہائی تشویش ناک معاملہ ہے۔

انہوں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ  زخمیوں کے فوری علاج معالجے کے لئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو  نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکے میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے ان کو قرارواقعی سزا دی جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں تشدد، بدامنی، لاقانونیت، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
Next Article
Exit mobile version