Advertisement

تحفظ ناموس رسالت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے تحریک لبیک پاکستان کے مرکز جامعہ مسجد رحمت اللعالمین کا دورہ کیا جہاں انھوں نے ٹی ایل پی کی مرکزی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں یتیم خانہ چوک پر پولیس تصادم کے نتیجہ میں زخمی افراد کی عیادت کی اور جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا مغفرت کی۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی اور الخدمت کے زیر انتظام تمام اسپتال زخمیوں کے مفت علاج کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں، مظاہرین کے خلاف بلاجواز طاقت کے استعمال اور پولیس کی جانب سے ان پر سیدھی گولیاں چلانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

سراج الحق نے ٹی ایل پی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت کے مسئلے پر جماعت اسلامی مکمل طور پر آپ کے ساتھ ہے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت ٹی ایل پی کے ساتھ کیے گئے معاہدہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے فرانس کے سفیر کو نکالے ، حکومت ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم کرے اور تمام قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے خصوصی مکالمے اور گالا ڈنر میں شرکت
پنجاب میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گا
انسداد دہشت گردی کے لیے پاک ایران سرحد پر لائزون آفیسرز کی تقرری
افلاطون کے فیصلوں کی سزا عوام کو مل رہی ہے، احسن اقبال
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
Next Article
Exit mobile version