Advertisement

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کو مدنظر رکھا جائے،عثمان بزدار

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور مدت تکمیل کی پابندی کو مدنظر رکھا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان سے ملاقات ہوئی جس میں رواں مالی سال کے وفاقی پی ایس ڈی پی بجٹ سے پنجاب میں میگا پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں فیڈرل پی ایس ڈی پی سے پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی پیش رفت پرغور کیا گیا جبکہ منصوبوں کو مقررہ مدت میں تکمیل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاق اور پنجاب کے درمیان ترقیاتی منصوبوں پر اشتراک کار اور روابط بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر محمد جہانزیب خان نے پنجاب میں وفاقی حکومت کے ذریعے جاری ترقیاتی منصوبوں خاص طور پر پنجاب میں نکاسی آب کے منصوبوں کی تکمیل میں رکاوٹوں کو دورکرنے کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement

ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کہا کہ پی ایس ڈی پی بجٹ میں پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت میگاپراجکٹس کی شناخت کرے۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی ضروریات اور مسائل کو مدنظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے کئے جائے جبکہ ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کے تحت پنجاب کو پی ایس ڈی پی میں زیادہ شیئر دینے کی بھی توقع کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ کے 14 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کب ہوں گے؟ اعلان ہوگیا
جعلی ڈگری کیس؛ جمشید دستی کو 7 سال قید کی سزا
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس؛ وزیر اعظم لندن سے نیویارک روانہ
سیلاب دو دلوں کو ملنے سے نہ روک سکا، دلہا کشتی پر دلہن بیاہ لایا
وزیراعظم کی تجارت اور سرمایہ کاری کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کی ہدایت
بلوچستان؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایات پر منشیات کیخلاف فیصلہ کن مہم کا آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version