Advertisement

سندھ حکومت کراچی کے تمام شہریوں کو یکساں سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے، سعید غنی

سعید غنی

صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے تمام شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی یکساں سہولیا ت فراہم کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے واٹر بورڈ کے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں میں دستیاب پانی کی نلوں و لائنوں کے ذریعے منصفانہ تقسیم کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے صوبائی وزیر کو رمضان المبارک میں فراہمی و نکاسی آب کے لئے واٹربورڈ کے خصوصی اقدامات سے آگاہ کیا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے سسٹم پہلے ہی نافذ ہے جبکہ پانی کے ضیاع کو روکنے اور اس پانی کو بھی شہریوں تک پہنچانے کیلئے شہر میں بچھی لائنوں، فلٹرپلانٹس، پمپنگ اسٹیشنوں کی صفائی و مرمت فوری طور پر کی جاتی ہے۔

اسداللہ خان نے یہ بھی کہا کہ واٹربورڈ کا عملہ شہر میں قائم واٹر و سیوریج پمپنگ اسٹیشنوں کو سال بھر بغیر کسی وقفہ رواں رکھنے کیلئے مختلف شفٹوں میں 24گھنٹے کام کرتا ہے،نکاسی آب کے نظام کو چلانے اور اس ضمن میں شکایات کے ازالے کیلئے دن کے ساتھ ساتھ رات کے مختلف پہر بھی واٹربورڈ متحرک رہتا ہے۔

Advertisement

ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے مزید کہا کہ کراچی کی بڑھتی آبادی اور شہر کی ضرورت سے کافی کم پانی کی دستیابی سے مسائل جنم لیتے ہیں تاہم بہترین حکمت عملی ومنصوبہ بندی کے ذریعہ واٹربورڈ کے ماہرین، انجینئرز وافسران ان مسائل سے نمبرد آزما ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے تمام شہریوں کو فراہمی ونکاسی آب کی یکساں سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے، اس ضمن میں سندھ حکومت اور وزیربلدیات کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے واٹربورڈ اور اس کے ملازمین کوکبھی کسی مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑا، ادارے کے تمام ملازمین کو قواعد کے مطابق حاصل حقوق دیئے جارہے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں نکاسی آب کے نظام کو درست کرنے کیلئے بھی واٹربورڈ کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی نے مزید کہا کہ شہریوں کورمضان المبارک کے دوران دستیاب پانی کی منصفانہ تقسیم کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔

اجلاس میں پی پی کے رہنما فرحان غنی،احمد علی واٹربورڈ کے چیف انجینئر ، سپرنٹنڈنگ انجینئر روشن دین،محمد ریاض، ایگزیکٹیو انجینئر اعجاز احمد، عمران عبداللہ، عرفان اللہ، صدیق تونیو، عزیز اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version