Advertisement

علیزے شاہ طویل عرصے سے کس مسائل کا شکار ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

علیزے شاہ نے کہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے ایکنی کے مسائل سے لڑ رہی ہیں۔

گزشتہ روز علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے اپنی جِلد کے حوالے سے ایک اہم انکشاف کیا۔

علیزے شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’آج میں آپ کو اپنے سب سے بڑے عدم تحفظ کے بارے میں بتانے جارہی ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں ایک طویل عرصے سے ایکنی سے لڑ رہی ہوں۔‘

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ ’ہم میں سے بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ خوبصورت اور صاف جِلد ہی ہماری خوشگوار زندگی کا ایک اہم مقصد اور بنیاد ہے جبکہ میرا خیال اس کے بالکل برعکس ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میرا ماننا یہ ہے کہ ہم کیل مہاسوں کے ساتھ بھی ایک خوشگوار زندگی گُزار سکتے ہیں۔‘

علیزے شاہ نے معنی خیز پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی جِلد آپ کی خوبصورتی اور اہمیت کی پیمائش نہیں کرتی بلکہ آپ کے اندر موجود اعتماد ہی آپ کو سب سے الگ اور پُرکشش بناتا ہے۔‘

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’ایک بار جب آپ خود اپنی خوبصورتی کو دیکھیں گے تو باقی لوگ آپ کی تعریف کریں گے اور آپ کو سراہیں گے۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’مسائل سے دور بھاگنے کے بجائے اُنہیں گلے لگائیں اور خوش رہیں‘

واضح رہے کہ علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version