Advertisement

یمنیٰ زیدی کا لکھا ہوا کلام سوشل میڈیا پر مقبول

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنا لکھا ہوا صوفی کلام شیئر کر دیا ہے۔

یمنیٰ زیدی آرٹ اور ادب سے کافی لگاؤ رکھتی ہیں جس کا اندازہ اُن کی شاعرانہ طبیعت سے لگایا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ اپنی جاندار اور بہترین اداکاری کے سبب ہر قسم کے کردار میں ڈھل جانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نظر نہیں آ تی ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے مداحوں کو اپنا لکھا ہوا صوفی کلام خود پڑھ کر سنا رہی ہیں۔

انسٹا گرام پر4.1 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے اس صوفی کلام کو ’سکون‘ کا نام دیا ہے۔

یمنیٰ زیدی کے صوفی کلام الفاظ کچھ یوں ہیں:

Advertisement

’بہت وقت کے بعد دل کا بلاوا آیا،

جو آیا تو بے انتہا آیا، حضور اُس کے ہم سجدوں میں گِرے،

سکوں آیا تو بے انتہا آیا،

یقیں بحال ہوا یہ کیا کمال ہوا، آنکھ سے آنسوں زار و قطار ہوا،

اس شکر کی سانس کا کوئی مول نہیں، جمالِ یار کا کوئی جوڑ نہیں،

خواہشِ دل تمام ہوئی، آج کی رات سکوں کی رات ہوئی۔‘

Advertisement

یمنیٰ زیدی کی جانب سے چند گھنٹے قبل ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version