Advertisement

اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی ناکام ہونے کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی ناکام ہونے کی وجہ بتا دی ہے۔

اداکارہ زارا نور عباس کی پہلی شادی سے  متعلق بہت کم لوگ واقف ہیں۔

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی زارا نور عباس کی پہلی شادی 2014 ء میں بیرون ملک رہائش پذیر ایک لڑکے سے ہوئی تھی جو کہ صرف 3 سال چل سکی تھی۔

زارا نور عباس اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر وطن واپس اپنی فیملی کے پاس آ گئی تھیں۔

زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی اور اس کی ناکامی سے متعلق بتایا کہ ’اُنہیں اداکاری کا بہت شوق تھا اور انہوں  نے اپنے والد سے بہت مشکلوں کے بعد ایک پروجیکٹ کی اجازت لی تھی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اُنہوں نے شادی سے قبل ایک پروجیکٹ میں اداکاری بھی کی تھی جس میں انہیں خوب پذیرائی بھی ملی تھی۔‘

Advertisement

زارا نور عباس کے مطابق ’ انہوں نے دوسرے پروجیکٹ کے لیے اپنے والد سے جب اجازت مانگی تو اُن کے والد نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ شادی کر لیں اور بعد میں چاہے جو مرضی کرتی رہیں۔‘

انہوں نے اداکاری کا شوق پورا کرنے کے لیے جھٹ سے شادی کر لی تھی، یہ اُن کی پسند کی شادی تھی۔

زارا نور نے شادی سے قبل اپنے شوہر  سے وعدہ لیا تھا کہ وہ انہیں اداکاری کی اجازت دیں گے،  شادی کے بعد اُن کے پہلے شوہر کی جانب سے یہ وعدہ توڑ دیا گیا تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’اُنہیں اس دوران اس بات کا احسا س ہوا کہ انہوں نے جس شوق کے لیے شادی کی تھی وہ شوق تو پورا نہیں ہو رہا، اس پر انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لی اور اپنے گھر وطن واپس آ گئیں۔‘

زارا نور عباس نے کہا کہ پھر اُنہوں نے پاکستان آ کر باقاعدہ اداکاری کا آغاز کیا، جب اُن کا ٹی وی پر پہلا پروجیکٹ نشر کیا جا رہا تھا اُس سے کچھ عرصہ قبل ہی اُن کی طلاق ہوئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے یہ سوچ لیا تھا کہ اب وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کریں گی۔

Advertisement

تاہم 2017ء میں اُن کی شادی سب کی رضا مندی سے معروف اداکار اسد قریشی سے ہو گئی۔

زارا نور عباس کا اسد قریشی سے متعلق کہنا ہے کہ ’اسد قریشی خود ایک اداکار تھے اس لیے وہ جانتے تھے جس شعبے سے وہ منسلک ہیں اُس شعبے میں مجھے کام کرنے سے کیسے  روک سکتے ہیں۔

Advertisement

 اسد قریشی نے اُن سے اداکاری سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی تھی کیوں کہ وہ جانتے تھے یہ اُن کا شوق ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version