Advertisement

ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی وفات پر عارف  علوی  کا اظہار افسوس

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ کی وفات پر بہت رنج ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس کی وفات سے پاکستان نے ایک مخلص دوست کهو دیا ہے۔

 

صدر مملکت عارف علوی نے مزید کہا کہ  دکھ کی اِس گھڑی میں ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ملکہ عالیہ ، شاہی خاندان اور برطانوی عوام کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ آج صبح برطانیہ کے شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

شہزادہ فلپ کی موت کا اعلان شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ٹویٹ میں کیا گیا تھا۔

ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر، شہزادہ فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا نہیں رہے۔

Advertisement

شہزادہ فلپ بیماری اور عمر کی زیادتی کے باعث اگست 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version