Advertisement

لوک گلوکار شوکت علی کے انتقال پر گورنر پنجاب و دیگر کا اظہار تعزیت

لوک گلوکار شوکت علی کے انتقال پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، قمر زمان کائرہ  اور فیاض الحسن چوہان نے اظہار تعزیت کیا۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نامور گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ  مرحوم کی  فن  ثقافت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان سے شوکت علی کی محبت بھی اپنی مثال آپ ہے اور مرحوم کے ملی نغمے ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ لوک گلوکار شوکت علی کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔

دوسری جانب  قمر زمان کائرہ نے بھی معروف لوک گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شوکت علی کی وفات سے ملک ایک بڑے گلوکار سے محروم ہو گیا ہے۔

Advertisement

قمر زمان کائرہ  نے کہا کہ لوک موسیقی کے لیے شوکت علی کی خدمات ہمشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 قمر زمان کائرہ  نے شوکت علی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں۔

علاوہ ازیں لوک گلوکار شوکت علی کے انتقال پر وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے  بھی گلوکار شوکت علی کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہمارا  قومی اثاثہ تھے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ میری ہمدردیاں اور دعائیں پسماند گان کے ساتھ ہیں اللہ پاک لواحقین کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version