پاکستان کی تقدیر صرف وزارت سائنس و ٹیکنالوجی بدل سکتی ہے، چوہدری فواد حسین

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا ادراک ہے اگر کوئی وزارت پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے تو وہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں وزیراعظم عمران کا شکر گذار ہوں کہ انہوں نے مجھے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں کام کرنے کا موقع فراہم کیا۔
I want to thank my team for their great team work,with my bestie @shiblifaraz as minister I ll be closely associated with tasks I initiated there, as info minister my task is to change misperceptions about Pak and highlight vibrant effort of Government of making #NayaPakistan
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 16, 2021
چوہدری فواد کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے مستقبل میں ہم وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں ضم کر دیں گے اور پاکستان کو علم کی معیشت کے ایک مرکز میں تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے بہترین طریقے سے کام کیا ہے۔
چوہدری فواد نے یہ بھی کہا کہ شبلی فراز کے ساتھ بطور وزیر شروع کئے گئے ٹاسک سے بھی وابستہ رہوں گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ بطور وزیر اطلاعات میرا کام پاکستان کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے اور نیا پاکستان بنانے کے لئے حکومت کی متحرک کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

