Advertisement

عمر شریف کی 66 ویں سالگرہ کی تصاویر وائرل

پاکستان کے نامور کامیڈین کنگ کا خطاب پانے والے عمر شریف نے اپنی 66 ویں سالگرہ اداکارہ ندا یاسر اور یاسر نواز کے ہمراہ منائی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

ندا یاسر نے عمر شریف کے ہمراہ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائیں جسے عمر شریف کے چاہنے والے پسند کررہے ہیں۔

عمر شریف کی66 ویں سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک غبارے اور بینر لگائے گئے۔

19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عُمر شریف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1974 میں 14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا۔

 1980 میں پہلی بار انہوں نے آڈیو کیسٹ سے اپنے ڈرامے ریلیز کیے۔

ساتھی فنکار کہتے ہیں کہ عُمر شریف اپنی ذات میں انجمن ہیں جن سے تمام کامیڈینز نے سیکھا ہے۔

Advertisement

نامور فنکار نے اپنی اداکاری کے ذریعے ناصرف ملک بھر میں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی وی اور اسٹیج کی دنیا پر راج کرتے ہوئے کامیڈی کنگ کا خطاب پانے والے پاکستان کے نامور فنکار عُمر شریف نے 19 اپریل 2021  کو زندگی کی 66 بہاریں دیکھ لی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version