Advertisement

بھارت کے مشہور کامیڈی شو کے دو کرداروں نے شادی کرلی، تصویر وائرل

بھارت کے مشہور کامیڈی شو سے شہرت حاصل کرنے والی سگندھا مشرا اور ڈاکٹر سنکیت بھوسلے رشتہ ازدواج منسلک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں اداکاروں کی شادی گزشتہ روز بھارتی شہر جالندھر میں ہوئی جس میں ان کے قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔

اداکاروں کی شادی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اورکئی شخصیات اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو شادی کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

دونوں اداکاروں کی شادی میں کورونا ایس اوپیز پر بھی عمل کیا گیا اور تقریب میں شرکت سے قبل مہمانوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

Advertisement

دوسری جانب سنکیت بھوسلے پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر بھی ہیں۔

کامیڈین و اداکارہ سگندھا مشرا دی کپل شرما شو کے پہلے سیزن میں نظر آئی تھیں اور انہوں نے ٹیچر سمیت مختلف کردار کیے تھے۔

 جبکہ سنکیت بھوسلے بھی شو کی چند اقساط میں سنجے دت سمیت دیگر اداکاروں کی نقل کرتے نظر آئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کبریٰ خان نے پہلے انکار کیا، مگر محبت جیت گئی، گوہر رشید کا انکشاف
ماہرہ خان کراچی کی بدحالی پر مایوس؛ محبت پھر بھی قائم
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version