اداکارہ زویا ناصر اور کرسٹن بیٹزمین نے راہیں جدا کرلیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ زویا ناصر اور اُن کے منگیتر کرسٹن بیٹزمین کے حوالے سے یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ شاید دونوں نے راہیں جدا کرلی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ زویا ناصر اور اُن کے منگیتر کرسٹن بیٹزمین نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے۔
تاہم اب اگر دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فالو کی جانے والی فہرست میں تلاش کیا جائے تو دونوں ایک دوسرے کو فالو بھی کرتے ہیں اور ساتھ وی لاگز بھی بناتے ہیں۔
اس سے قبل رمضان المبارک میں جوڑی کے دوست شاہ ویر جعفری نے سرپرائز ڈھولکی کا انعقاد بھی کیا تھا۔
اداکارہ زویا ناصر نے نومسلم یوٹیوبر کرسٹن سے جلد شادی کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔
اس کے علاوہ جرمن وی لاگر کرسٹن نے انسٹاگرام پر زویا ناصر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی تھی۔
دوسری جانب کرسٹن کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں بتایا تھا کہ انہوں نے آخر کار 6 ہفتوں بعد زویا سے ملاقات کی ہے۔
جرمن وی لاگر نے یہ بھی بتایا تھا کہ اب وہ ساتھ نئے وی لاگز اور ویڈیوز میں نظر آئیں گے۔
تاہم ایک صارف نے ان سے اس پوسٹ پر کے شادی کے حوالے سے سوال کای جس کے جواب میں جرمن وی لاگر نے کہا کہ ’ہم دونوں جلد شادی کرلیں گے۔‘
واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن وی لاگر اور یوٹیربر کرسٹن بیٹزمین نے منگنی کی تھی۔
سوشل میڈیا پر دونوں نے ساحل سمندر پر انگوٹھی سمیت تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

