Advertisement

برطانوی اداکار رض احمد کو بھی پاکستانی ٹرک آرٹ بھا گیا

پاکستانی نژاد برطانوی38 سالہ اداکار رض احمد بھی پاکستانی ٹرک آرٹ کی تعریف کیے بنا نہیں رہ سکے۔

اداکار رض احمد نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پاکستانی آرٹسٹ کا بنایا گیا ٹرک آرٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستان کے ٹرک آرٹ کی تعریف کی ہے۔

Advertisement

برطانوی اداکار کی جانب شیئر کیا جانے والو ٹرک آرٹ پاکستانی ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ہلاک سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بنایا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ایک ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نےاپنی شاندار فنی صلاحیتوں سے جارج فلائیڈ کو خراج عقیدت پیش کیا تھا

کراچی میں مقیم ٹرک آرٹسٹ حیدر علی نے سیاہ فاموں کےحق میں اپنی آواز بلند کرنے کے لیے اس نے اپنی گھر کی دیواروں پر روایتی ٹرک آرٹ کے انداز میں جارج فلائیڈ کی پینٹنگز بنائی تھیں اور ایک برس گزر جانے کے بعد اب ان پینٹنگز کو رض احمد نے سراہا ہے۔

اس سے قبل اداکار رض احمد آسکر میں نامزد ہونے والے پہلے مسلمان اداکار بنے۔

 اس حوالے سے رض احمد نے خوشی کااظہار کرتے ہوئے ساتھی اداکاروں اور اکیڈمی کا بھروسہ اور حوصلہ افزائی کرنے پر شکریہ ادا کیا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ رض احمد کے سوشل میڈیا پیغام کے مطابق انہیں فلم ’ساؤنڈ آف میٹل‘ میں بہترین اداکاری پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

اس خوشی کے موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ یہ نامزدگی فلم کی کاسٹ، ٹیکنیکل اسٹاف، موسیقاروں غرض کہ فلم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کی صلاحیتوں کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

Advertisement

اداکار رض احمد جن کا پورا نام رضوان احمد ہے، ان کا تعلق ایک پاکستانی نژاد برطانوی خاندان سے ہے جو لندن میں پیدا ہوئے۔

ایمی ایوارڈ کے میلے میں رضوان احمد کو بہترین اداکار کا ایوارڈ کرائم ڈراما سیریز ’دا نائٹ آف‘ میں غیر معمولی اداکاری پرملا۔

انہوں نے اس ڈرامے میں پاکستانی طالب علم کا کردار ادا کیا تھا۔

اداکار رض احمد اپنی فلم ’ساؤنڈ آف میٹل کیلئے‘ گولڈن گلوب کی نامزدگیوں میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version