Advertisement

پی ٹی آئی ہمیں صرف اور صرف لولی پاپ دے رہی ہے، خرم لغاری

خرم لغاری

جہانگیرترین گروپ کے رہنما خرم لغاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیں صرف اور صرف لولی پاپ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہانگیرترین گروپ کے رہنما خرم لغاری نے بول نیوز کے پروگرام آج کی تازہ خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں رہتے ہوئے بھی ہم ذلیل ہورہے ہیں۔

جہانگیرترین گروپ کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیں صرف اور صرف لولی پاپ دے رہی ہے، پی ٹی آئی نے ہم سے کیا ہوا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔

خرم لغاری نے یہ بھی کہا کہ میں نے مشیرکے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد گروپ کو جوائن کیا۔

جہانگیرترین گروپ کے رہنما خرم لغاری نے مزید کہا کہ میں تو پارٹی چھوڑنے والا تھا لیکن عمران خان نے منع کردیا تھا۔عمران خان نے مسائل کےحل کی یقین دہانی کرائی توپارٹی نہیں چھوڑی۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے ملاقات کی تھی۔

ملاقات میں خرم لغاری نے وزیراعظم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا جس پر وزیراعظم نے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔

خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے چند روز قبل پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھاکہ سینیٹ انتخابات میں وہ پارٹی امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version