Advertisement

سونیا حسین نے شعیب ملک سے شادی نا کرنے کی وجہ بتا دی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔

اداکارہ سونیا حسین نے بتایا کہ میری والدہ نے پاکستان کے قومی کرکٹر شعیب ملک کو شادی کے لیے پسند کر لیا تھا۔

حال ہی میں سونیا حسین اور شعیب ملک نے ایک ساتھ شو میں شرکت کی اور اس شو کے دوران ہی شعیب ملک نےشو کے میزبان اور اداکار احسن خان کو بتایا کہ وہ سونیا خان کی پوری فیملی کو جانتے ہیں۔

کرکٹر شعیب ملک نے اداکارہ سونیا حسین کے بارے میں بتایا کہ وہ اداکارہ کے پورے خاندان سے بھی ملے ہوئے ہیں اور ایک بار کھانے پر بھی اداکارہ کے گھر جا چکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اداکارہ سونیا حسین کے والدین بہت اچھے ہیں۔

Advertisement

 دوسری جانب اداکارہ سونیا حسین نے شو میں بتایا کہ اُن کے والدین شعیب ملک کے بہت بڑے فین ہیں اور شعیب ملک کو بہت پسند کرتے ہیں۔

دورانِ شو میزبان احسن خان نے اداکارہ سے کہا کہ خود سے متعلق ایک ایسا راز بتائے جو آپ  کے علاوہ کوئی نہیں جانتا ہو۔

میزبان کی جانب سے کیے جانے والے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ جب شعیب ملک اُن کے گھر کھانے پر آئے تھے تو اُن کی والدہ اس بات سے بے خبر تھیں کہ شعیب ملک شادی شدہ ہے۔

اور اس ہی وجہ سے اُن کی والدہ نے شعیب ملک کو پسند کر لیا تھا اور اُنہیں شعیب سے شادی کے لیے راضی بھی کرنے لگ گئی تھیں۔

سونیا کی شعیب ملک سے شادی کے حوالے سے اُن کی والدہ کا کہنا تھا کہ لڑکا بہت اچھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version