Advertisement

شہباز شریف کی نیپالی سفیر سے ملاقات ، نیپال میں وباء کے باعث اموات پر افسوس

شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِحزب اختلاف شہباز شریف کی نیپالی سفیر سے ملاقات ہوئی جس میں شہباز شریف نے نیپال میں کورونا وباء کے باعث اموات پر افسوس اور تعزیت کی۔

ملاقات میں نیپال کے سفیر نے شہباز شریف کے سارک اور خطے کے لیے وژن اور ان کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ نیپال کے سفیر نے شہباز شریف کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کے جذبے اور کردار کو بھی سراہا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ نیپال ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا ہے جو انتہائی قابل قدر ہے۔

قومی اسمبلی میں قائدِحزب اختلاف نے یہ بھی کہا کہ تجارت، صنعت، سرمایہ کاری، سیاحت کے فروغ میں سارک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ سارک کو یورپی یونین کی طرح تجارت، معیشت اور دیگر شعبوں میں تعاون اپنانا چاہیے۔ سارک کو اس مقصد کے حصول کے لیے زیادہ فعال اور متحرک کردار ادا کرنا ہوگا۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِحزب اختلاف شہباز شریف نے مزید کہا کہ کورونا سے پاک جنوبی ایشیاء کے لئے چین کا تعاون اور تجربہ بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ تنازعات اور کشمکش کے باعث سارک تنظیم کے ثمرات خطے کے عوام کو نہیں مل پارہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version