Advertisement

شریف خاندان نے ہمیشہ دکھاوے کی سیاست کی ہے، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ہمیشہ دکھاوے اور ذاتی تشہیر بازی کی بنیاد پر سیاست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب! شہادت کی انگلی ہلا ہلا کر مسائل حل نہیں ہوتے۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ عشروں تک اقتدار کے مزے لینے کے باوجود شریف خاندان نے انتخابی اصلاحات کو ترجیح نہیں دی، اس کا مقصد انتخابی نظام کی خرابیوں سے فائدہ اٹھا کر اقتدار حاصل کرنا تھا۔

 فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ ساری دنیا الیکٹرونک الیکٹورل سسٹم کے استعمال کی جانب جا رہی ہے، شہباز شریف جانتے ہیں انتخابی اصلاحات سے شریف خاندان دھاندلی نہیں کر سکے گا۔

 وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ شفاف انتخابی عمل ہی حقیقی جمہوری عمل کے تسلسل کو یقینی بنا سکتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی طرح انتخابی اصلاحات کی طرف گامزن ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version