Advertisement

معاشی ترقی کے اچھے نمبرز پر اپوزیشن نے پروپیگنڈا کیا، حماد اظہر

حماد اظہر

وفاقی وزیر حماد اظہر  نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے اچھے نمبرز پر اپوزیشن نے پروپیگنڈا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باوجود حکومتی پیکجز کی وجہ سے معیشت کی ترقی حوصلہ افزا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجناس کی مناسب قیمت مقرر کرنے سے کاشتکاروں کو فائدہ ہوا ہے اور اس سال بھی 4 فیصد معاشی شرح حاصل کریں گے۔

حماد اظہر  نے یہ بھی کہا کہ بڑے درجے کی صنعتوں میں بھی تیزی دیکھی گئی ہے اور امید ہے کہ ملکی مجموعی پیدوار کی  4 فیصد شرح حاصل کر لی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مارچ میں 3.2 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور ہوسکتا ہے کہ سال کے اختتام تک اس سے بھی زیادہ گروتھ ہو۔

حماد اظہر  نے یہ بھی کہا کہ اسٹیٹ بینک سے ہم کوئی پیسہ نہیں لے رہے بلکہ ماضی کے لئے ہوئے قرضے ادا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یکم جولائی سے معاشی ترقی کی رفتار میں بھی مزید اضافہ ہو گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں مصنوعی طریقے سے معیشت کو سنبھالا گیا ہے کورونا کے دوران حکومتی اقدامات سے معاشی ترقی حوصلہ افزا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں معاشی ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تعمیراتی شعبے میں ساڑھے 8 فیصد گروتھ ہوئی ہے جبکہ ٹیکس ریونیو میں 15 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی فروخت میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ اسحاق ڈار کے نمبرز نہیں بلکہ حقائق کی بنیاد پر ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سیمنٹ کی پیدوار میں 17 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں بڑی صنعتوں میں ترقی کی شرح 9 فیصد رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version