Advertisement

سندھ کے صحافی کورونا ویکسین کے حقدار ہیں،خرم شیر زمان

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ کے صحافی کورونا ویکسین کے حقدار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان نے صحافیوں کی ویکسینیشن سے متعلق بیان میں کہا کہ صحافی فرنٹ لائن پر وباء سے مقابلہ کر رہے ہیں۔سندھ کے صحافیوں کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، تمام صحافی کورونا ویکسین کے حقدار ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے صحافیوں کو کورونا ویکسین لگانے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔

خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صحافی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مہم کا حصہ رہے، سندھ میں کورونا کی صورتحال پر فرنٹ لائن صحافیوں کی جانب سے منظم مہم چلائی گئی۔

پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے صحافیوں نے اپنے فرض کی ادائیگی میں کوئی کمی نہیں چھوڑی، سندھ حکومت بھی صوبے میں صحافیوں کو ویکسین کی سہولیات مہیا کرے۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بلاول کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول اپنے حواس کھوچکے ہیں، بلاول کا عقیدہ ہے جھوٹ اتنا بولو کہ سچ لگے۔

خرم شیر زمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کو تاریخی قرضوں کی طرف دھکیلا، بلاول کو اپنی حیثیت کا علم ہوجائیگا، بلاول زمینوں پر قبضے،منی لانڈرنگ اور کمیشن کے بجائے سندھ کی ترقی کا سوچیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version