Advertisement

قیدیوں کو قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں ،عثمان بزدار

عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قیدی بھی انسان ہیں، انہیں قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اچانک ڈسٹرکٹ جیل نارووال پہنچ گئے اور جیل کھلنے کا انتظار کیا۔

جیل عملہ وزیراعلیٰ کو دیکھ  کر حیران ہو گئے ،جیل سپریٹنڈنٹ نے آکر دروازہ کھلوایا۔

عثمان بزدار نے مختلف بیرکوں کا دورہ بھی کیا اور بیرکوں میں جا کر قیدیوں سے بات چیت کی۔

وزیراعلیٰ کو دیکھ کر قیدی بھی حیران ہوگئے، انہوں نے قیدیوں سے کھانے، واش روم اور ٹھنڈے پانی کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔

Advertisement

عثمان بزدار نے قیدیوں کے لئے انتظامات مزید بہتر بنانے کا حکم دیا جبکہ بعض قیدیوں نے مقدمات میں تاخیر کے بارے میں وزیراعلیٰ کو آگاہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے اپنے اسٹاف کو قیدیوں کامسئلہ متعلقہ فورم پر  پیش کرنے  کے حوالے سے ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ میں آپ کے مسائل حل کرنے کے لئے آیا ہوں۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قیدیوں سے درخواستیں لیں اور ان پر عملدرآمد کے لئے ضروری ہدایات بھی دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ آپ بلاخوف مجھے اپنے دل کی بات بتائیں ،آپ کا جو بھی جائز مسئلہ ہوا میں حل کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version