Advertisement

کرپٹ کردار سلامتی اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، شہباز گِل

شہباز گِل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ کرپٹ کردار سلامتی اداروں کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مریم صفدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جہاں شرمندہ ہونا ہو وہاں کلیبری کوئین اداکاری شروع کردیتی ہیں۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ آج مریم صفدر جعلی نظریاتی اور جعلی بہادر کے قصیدے سنا رہی ہیں، دشمن کے بیانیےکا پرچار کرنے والا بہادر نہیں بزدل ہے۔

ڈاکٹر شہباز گِل نے یہ بھی کہا کہ ایسی بہادری کا کیا کہنا جس کا آدھا خاندان اشتہاری اور مفرور ہو، سیاسی یتیم لیگ کیلئے آئین کا مطلب ن لیگ کی اقتدار میں شراکت داری ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ ‏پاکستانی سیاست کے نام نہاد ٹھیکیداروں کا گند قوم کے سامنے آ رہا ہے، قرضے لیکر لندن فلیٹ اور سرے محل بنانے والے اصل مجرم ہیں۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی اگر اس ملک کو مشکلات سے نکال سکتا ہے تووہ صرف نوازشریف ہے۔

مریم نواز نے کہا تھا کہ نوازشریف کا سورج اب طلوع ہونے کو ہے، نوازشریف کوغدارکہنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ غداری غداری کا کھیل بہت سالوں سے سنتے آرہے ہیں، اگر قانون، آئین اور حق کی بات کرنیوالا غدار ہے تو پھر پورا پاکستان غدار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version