Advertisement

موجودہ حکومت کے پاس کشمیر کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں، احسن اقبال

احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس کشمیر کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی حکومت کو کشمیر سے متعلق بیان پر تنقید کا نشانہ بنالیا۔

احسن اقبال  نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کا نیا دور برپا کر دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر آج قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس رکھا تھا، افسوس کشمیر سے متعلق پوچھے گئے سوالات کا حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بتایا جائے بھارت نے 72 برسوں سے جو قدم نہیں اٹھایا وہ اب کیوں اقدام کیا۔

Advertisement

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 2019 میں قومی اسمبلی نے کشمیرسےمتعلق قرارداد منظور کی تھی، اس قرارداد میں کشمیر پر او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، کشمیر پر قرارداد سے متعلق حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر داخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے نئی تاریخ رقم کردی
سعودی کاروباری وفد کے دورہ پاکستان کیلئے 16 رکنی اسٹیرنگ کمیٹی قائم
گندم بحران سے نمٹنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی قیادت متحرک
معاشی ماہرین نے سعودی تجارتی وفد کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیدیا
پاکستانی زرعی برآمد کنندگان نئی منڈیاں تلاش کریں، رانا تنویر
Next Article
Exit mobile version