Advertisement

عید الفطر اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کیلئے خاص انعام اور تحفہ ہے، اسلم اقبال

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عید الفطر اللہ تعالیٰ کا مسلمانوں کے لئے خاص انعام اور تحفہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن اہل اسلام کے لئے محبت اور باہمی اتحاد کا پیغام لے کر آتا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وسائل سے محروم طبقات کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا دینی، اخلاقی اور قومی فریضہ ہے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ حکومت نے رمضان المبارک کے دوران عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ساڑھے 5ارب روپے کا رمضان پیکج دیا، بے سہارا افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہی اصل عید ہے۔

میاں اسلم اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ پوری دنیا کی طرح پاکستان بھی کورونا کی شدید لہر کی لپیٹ میں ہے، ہمیں آج کے دن کورونا سے معاشی طور پرنقصان اٹھانے والے محنت کشوں کا بھی خیال رکھنا ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ملک کی سلامتی، ترقی و خوشحالی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ قوم عید سادگی سے منائے اور احتیاطی تدابیر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے، انسدادِ کورونا کے حوالے سے ہر فرد ایس اوپیز پر عمل کرکے اپنی ذمہ داری نبھائے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version