Advertisement

تعلیمی اداروں کے اسٹاف کے لئے الگ ویکسینیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ

تعلیمی

حکومت نے اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے اسٹاف کے لئے الگ ویکسینیشن سینٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اساتذہ اور معاون اسٹاف کے لئے ملک بھر کی تمام تحصیلوں میں خصوصی ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جائیں گے جبکہ ملک بھر کے تمام ویکسینیشن سینٹرز پر اساتذہ کے لئے الگ کاؤنٹر بھی مختص کیا جائے گا۔

وزارت صحت کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے اساتذہ اور اسٹاف کو واک ان سہولت دے دی گئی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے 5 جون تک اساتذہ کی ویکسی نیشن مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی زیر صدارت ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا تھا جس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی تھی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں اسٹاف کے لئے کووڈ-19 ویکسین لگوانا لازمی قرار دی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version