Advertisement

پاکستان اور یو اے ای کے مابین مضبوط مذہبی اور تاریخی تعلقات ہیں، ائیر چیف

سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مضبوط مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات استوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھالنے پر ائیر چیف کو مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ملاقات میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین مضبوط مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات استوار ہیں جو متحدہ عرب امارات کی فضائیہ اور پاک فضائیہ کے مابین مضبوط تعلقات کا مظہر ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version