Advertisement

نااہل لیگ نے ماضی میں اداروں کو کرپشن کیلئے استعمال کیا، ڈاکٹر شہباز گِل

شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ نااہل لیگ نے ماضی میں اداروں کو کرپشن اور سیاست کے لئے استعمال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے  مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چھوٹے میاں بڑے بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اشتہاری کہلانے کے بہت قریب ہیں۔

شہباز گِل نے کہا کہ تقریباً 40 سال تک ملک پر مسلط رہنے والے اپنے علاج کے لئے ایک اسپتال نہیں بنا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے دورِ حکومت میں علاج کے نام پر عوام کا پیسہ ہڑپنے والے اب علاج کے نام پر راہ فرار کی تلاش میں ہیں۔

 شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کیمپ آفسسز اور میڈیکل کے نام پر شہباز شریف نے سرکاری خزانے سے 8  ارب 73  کروڑ  خرچ  کیے ہیں جبکہ 26  ملین ڈالرز کی منی لانڈرنگ کرنے والے شہباز شریف معصوم نہیں قومی مجرم ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم اورنگزیب کا حافظہ آلِ شریف کی منی ٹریل کی طرح ناقص اور کمزور ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ  ڈاکٹر شہباز گِل کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے میاں نے 10  سالوں میں ملک کا دیوالیہ کر کے ذاتی اثاثے 85  فیصد بڑھائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version