جنت مرزا کی عید کی تیاریوں نے سب کی توجہ سمیٹ لی

پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار اداکارہ جنت مرزا کی عید کی تصاویر نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
اداکارہ جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عیدالفطر کی اپنی دلکش تصاویر شیئر کردی ہیں۔
جنت مرزا کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے عیدالفطر پر پستہ رنگ کے خوبصورت جوڑے کا انتخاب کیا۔
تاہم جنت مرزا نے جیولری میں صرف جھمکے پہنے۔
ٹک ٹاک اسٹار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے تمام مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی۔
17 گھنٹے قبل جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں اب تک ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔
دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 14 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

