Advertisement

تبدیلی حکومت کی اب تک کی کارکردگی زیرو ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تبدیلی حکومت کی اب تک کی کارکردگی زیرو ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کو زمینی و فضائی رسائی دینے کے معاہدے پارلیمنٹ میں لائے جائیں، نائن الیون کے بعد فرد واحد نے اقتدار کے دوام کے لئے ملک کی زمین کا سودا کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم کو حقائق جاننے کا مکمل حق ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کابینہ کے 226 اجلاسوں کی آﺅٹ پٹ نشستن گفتن برخاستن کے سوا کچھ نہیں ہے ،پی ٹی آئی حکومت بڑ ے دعوے کر کے آئی مگر آدھی مدت اقتدار میں ہی ٹھس ہوگئی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے تابعداروں سے معیشت کی بہتری کی کوئی توقع نہیں، مہنگائی کا دو سال سے بے قابو جن عوام کا سب کچھ نگل گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
Next Article
Exit mobile version