Advertisement

جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان کا پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ

جہانگیر ترین

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے حمایتی ارکان  نے پنجاب اسمبلی میں الگ نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترین گروپ کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سعید اکبر اور دیگر رہنما کل الگ نشستوں کے لئے اسپیکر سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ الگ نشستوں کے حصول کے لئے ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی مشاورت مکمل کریں۔

ذرائع نے کہا کہ صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ بھی الگ نشستوں پر بیٹھیں گے۔

رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان  نے کہا کہ  صوبائی اسمبلی میں ہمارا 30 رکنی گروپ الگ نشستوں پر بیٹھے گا۔

Advertisement

رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان  نے مزید کہا کہ علیحدہ نشستوں پر بیٹھ کر اپنے ارکان اسمبلی کی حق تلفی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version