Advertisement

مسئلہ کشمیر کے حل میں تمام دوست ممالک کردار ادا کر رہے ہیں ،ترجمان دفترخارجہ

ترجمان

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل میں تمام دوست ممالک کردار ادا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بول نیوز کے پروگرام نیشنل ڈیبیٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت سمیت ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترتعلقات چاہتا ہے لیکن بھارت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستانی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کاموقف کبھی تبدیل نہیں ہوا، بھارت کشمیر پر ہمیشہ اپنا موقف تبدیل کرتارہا ہے۔ بھارت سے کشمیر پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں، تمام متنازع مسائل بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوسکتے ہیں۔

زاہدحفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بہتر تعلقات کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنا بھارت کی ذمہ داری ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دنیا کو بتایا وہ اپنے دفاع کیلئے تیارہے،5اگست کے بھارتی اقدام سے ماحول خراب ہوا، بھارتی پائلٹ کوجذبہ خیرسگالی کے تحت چھوڑا گیا۔

Advertisement

 زاہدحفیظ چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ 1988میں پاکستان نے سب سے پہلے فلسطین کوریاست تسلیم کیا، پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی بہن بھائیوں کی مدد کی اور پاکستان اپنے قیام سے فلسطینیوں کی حمایت کرتا آیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، پاکستان جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے لیکن یہ کافی نہیں ہے۔

زاہدحفیظ چوہدری نے یہ بھی کہا کہ فلسطین پرحملوں سےمتعلق اسرائیل کااحتساب کیاجائے، مسئلے کاواحد حل ایک آزاد فلسطینی ریاست ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہدحفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کاکوئی دباؤ نہیں ہےکسی بھی سطح پراسرائیل کوتسلیم کرنے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version