Advertisement

بیکریوں اور دودھ کی دکانوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے  بیکریوں اور دودھ کی دکانوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے صوبے میں دودھ کی دکانیں اور بیکریاں رات 12 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ کل سے اتوار تک ریسٹورنٹس کو مغرب تک ٹیک اوے کی اجازت ہوگی جبکہ مغرب کے بعد صرف ہوم ڈلیوری کی جائے گی۔

لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے خوردونوش، میڈیکل اسٹورز ، فروٹ اور سبزی کی دکانیں مقررہ اوقات تک کھولنے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ گروسری شاپ شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ عید کے دنوں میں ہاکس بے، سی ویو  کو مکمل بند رکھا جائے گا۔

Advertisement

اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں کی جائیں گی اور ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرایا جائے گا۔

کورونا روک تھام کے لئے سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور سندھ کے ایک شہر سے دوسرے شہر جانے والی گاڑیوں کی آمد و رفت بھی مکمل بند کی ہوئی ہے۔

عید الفطر کی آمد کے پیشِ نظر این سی او سی کی جانب سے ملک بھر کے تمام سیاحتی مقامات کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہوا ہے جبکہ تمام صوبوں نے بھی مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version