Advertisement

حکومت واٹر سپلائی منصوبے کیلئے واپڈا کو مدد فراہم کرے گی ، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت واٹر سپلائی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے واپڈا کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت کے فور منصوبے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں صدر عارف علوی کو چئیرمین واپڈا اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے “کے فور” منصوبے پر بریفنگ دی۔

چیئرمین واپڈا نے کراچی میں پانی کی موجودہ اور مستقبل کی ضروریات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جون 2021 تک  کنسلٹنٹ متحرک اور ڈیزائن ریویو اکتوبر 2021 تک مکمل کرلیا جائے گا اور منصوبے پر فروری 2022ء میں کام شروع ہوگا ، منصوبہ اکتوبر 2023ء میں مکمل ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ، منصوبہ تیز رفتار بنیادوں پر چلانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا کہ واپڈا کراچی کی آبی ضروریات پوری کرنے کیلئے “کے فور” منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرے۔

Advertisement

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز”کے فور” منصوبے کی جلد تکمیل کیلئے ہم آہنگی سے کام کریں، وفاقی حکومت واٹر سپلائی منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے واپڈا کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، چئیرمین واپڈا اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین اور وفاقی حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version