Advertisement

عید پر زیادہ نقل و حرکت کے باعث کورونا کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے ،راجہ بشارت

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر لوگوں کی زیادہ نقل و حرکت کے باعث کورونا کیسز میں اضافے کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں کورونا وباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ہے۔

راجہ بشارت نے کہا کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ خود کو اور اپنے عزیز و اقارب کو کورونا وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ عوام نے اگر لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز پر عمل کیا تو کیسز میں نمایاں کمی آئے گی ،لوگ عید سادگی سے منائیں اورغیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Advertisement

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ گزشتہ برس عید الفطر کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم نماز عید کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہوں گے۔

چیف سیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ  ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وباء سے بچا جا سکتا ہے جبکہ عید کے موقع پر لوگوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کے لئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے ۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ عید الفطر کی نماز کے اجتماعات کے لئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں جبکہ  گزشتہ روز مختلف شہروں میں 1200 سے زائد دکانوں کو سیل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد ،چیف سیکرٹری پنجاب ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صحت کے محکموں کے سیکرٹریز، ڈی جی پی آر اور اعلیٰ سول وعسکری حکام نے بھی شرکت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version