Advertisement

مسافروں کو پاکستان لانے والی ایئر لائنز پر بڑا الزام عائد ، سی اے اے

سی اے اے نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان مسافروں کو لانے والی ایئرلائنز پر بڑا الزام عائد کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے خلیجی ممالک سے مسافروں کو پاکستان لانے اور لے جانے والی ایئر لائنز پر جعلی کورونا ٹیسٹ کا انکشاف کر دیا ہے۔

سی اے اے  نے جعلی کورونا رپورٹس پر پاکستان سفر کرنے کے واقعات پر نوٹس لے لیا ہے۔

 پاکستان میں کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کے لئے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سی اے اے  کا کہنا ہے کہ مسافروں نے جعلی پی سی آر اور منفی ٹیسٹ رپورٹ پر پاکستان کا سفر کیا ہے  جبکہ ایسے مسافروں نے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا ہے۔

Advertisement

سی اے اے کے مطابق ان واقعات سے کورونا پر قابو پانے کی قومی سطح پر کی جانے والی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان آنے والے مسافرتصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ کرائیں تاہم درست کیو آر کوڈ کے بغیر کسی مسافر کی منفی رپورٹ قبول نہیں کی جائے گی اور رپورٹ کی کاپی بھی قابل قبول  نہیں ہوگی۔

سی اے اے نے یہ بھی کہا کہ ایسے مسافر جو  پاس ٹریک ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہوں وہ پاکستان سفر کے اہل نہیں ہیں۔

 سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایئرلائنز ہدایات پر سختی سے عملدر آمد کرائیں جبکہ سول ایوی ایشن کے ساتھ ایئرلائن آپریٹرز اور اسٹیک ہولڈرز کی بھی ذمہ داری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
Next Article
Exit mobile version