Advertisement

آصف زرداری پر جھوٹے مقدمات بنانے والوں کا مقدر شرمندگی ہے،پلوشہ خان

پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر جھوٹے مقدمات بنانے والوں کا مقدر صرف شرمندگی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری قوم کو بتائیں 13 مئی کو عید کروانے والی شخصیت کون ہے۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما نے کہا کہ آصف علی زرداری جھوٹے الزامات پر مبنی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ کہ آصف علی زرداری گذشتہ 31 سال سے جھوٹے مقدمات اور میڈیا ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے مزید کہا کہ عدالتوں اور الیکشن کمیشن سے عمران خان ہی بھاگتے ہیں، آصف علی زرداری گذشتہ 31 سال سے جھوٹے مقدمات اور میڈیا ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما پلوشہ خان نے بلدیہ ٹاون کراچی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سونامی غرق ہوچکا، سینیٹ الیکشن میں شکست خوردہ وزیراعظم  کس منہ سے خطاب کررہا ہے۔

پلوشہ خان نے کہا تھا کہ کل شام سے عمران خان حیرت کے سمندر میں غرق ہیں جبکہ آج ملک کا وزیر اعظم طوطا مینا کی کہانی سناتا رہا جو کذب کہانی ہے۔

پی پی پی کی رہنما پلوشہ خان نے یہ بھی کہا تھا  کہ جہانگیر ترین کے جہاز میں لوٹے بھر کر حکومت بنانے والے اخلاقیات کے درس دیتے پھر رہے ہیں جبکہ چوہدری سرور کیسے پنجاب سے سینیٹر بنے کیا عمران نیازی یہ بھول گئے ہے؟

پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے اے ٹی ایمز کو جتوانے کے لئے رات کی تاریکی میں آڑینینس جاری کیا جو کام نہ آیا جبکہ آئی ایم آیف کے نمائندے کو سینیٹر بنوانے کے لیے عمران نے قومی خزانے کا استعمال کیا لیکن یہ بھی کام نہ آیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version