Advertisement

فلسطین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ فلسطین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کے شکر گزار ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین میں جارحیت پر عالمی برادری فوری حرکت میں آئے ، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے، رمضان میں نہتے فلسطینیوں پر بدترین تشدد کیا گیا، اسرائیل طاقت کے استعمال کو فوری بند کرے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فلسطین میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل کو انسانیت کے خلاف جرائم کرنے سے روکا جائے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت ناقابل برداشت ہے، پاکستان ہر فورم پر مظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز بلند کرے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں میڈیا ہاؤسز کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیلی مظالم کے خلاف مسلم امہ کا اتحاد وقت کا تقاضا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ جارحیت کرنے والے اسرائیل اور مظلوم فلسطینیوں کو ایک صف میں نہ کھڑا کیا جائے۔ عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ فلسطین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔اس مشکل گھڑی میں ہم فلسطینی قوم کےساتھ کھڑے ہیں،مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version