Advertisement

کورونا کیسز میں اضافہ، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن مدت میں اضافہ

اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ‏گیا ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن  4 مئی سے 18 مئی تک ضلع وسطی کے چار ٹاونز گلبرگ، نارتھ کراچی، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں اور رہائشی یونٹس پر نافذ رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں ٹاونز میں 76 کورونا کے مریض موجود ہیں، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی پر لگایا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والے تمام افراد کو ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقے میں تمام کاروباری و صنعتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

Advertisement

نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیملی اجتماع پر پابندی ہوگی۔ متاثرہ علاقوں کے کورونا مثبت افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت متاثرہ علاقوں میں بسنے والے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version