اداکارہ ایمن سلیم کا پہلا برائیڈل فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی ادکارہ ایمن سلیم کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہیں۔
اداکارہ کے پہلے برائیڈل فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
اداکارہ ایمن سلیم نے بھی اپنے پہلے برائیڈل شوٹ کی ویڈیوز انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ ایمن سلیم نے اپنے پہلے ڈرامے میں جاندار اداکاری کے ذریعے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔
اداکارہ ایمن سلیم کی تصاویر اور ویڈیوز کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے ساتھ ہی اشائقین اُنہیں ٹی وی پر دیکھنا اور اور اُن سے متعلق بھی جاننا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب اداکارہ ایمن سلیم کے سوشل میڈیا پر دن با دن فین فالوونگ میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News