پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مدینہ کالونی میں مشترکہ کارروائی

پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں مشترکہ کارروائی کی۔
تفصیلات کے مطابق مدینہ کالونی میں بشیر نامی منشیات فروش کے گھر پر چھاپہ مار کر 31 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے، برآمد شُدہ سامان مزید قانونی کارروائی کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم بشیر چھاپے سے قبل جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لیکن سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

