Advertisement

دریائے سندھ پر قبضہ مافیہ کا راج ، ریت کروڑوں میں فروخت ہونے لگی

حیدرآباد، دریائے سندھ میں قبضہ مافیہ کا راج ہےریت کروڑوں میں فروخت ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق دریا میں موجودحفاظتی پیشتے مٹی مٹی کردئیے گئے ہیں۔

 ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود قبضہ مافیہ کے خلاف ایکشن نہ لیا جاسکا، حفاظتی پشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے اربوں روپے کے اخراجات بھی مٹی کی نذر کر دیے گئے۔

ریت کی خرید وفروخت میں سالانہ اربوں روپے کا غیرقانونی کاروبار کھلے عام جاری ہے۔

دریا کے حفاظتی پشتوں کو کاٹ کر ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالی اترنے کے راستے بنا دئیے گئے۔

Advertisement

محکمہ آبپاشی کوٹری بیراج سے لیکر کئی کلومیٹر تک حفاظتی پشتوں کی بربادی میں حصے داربنے جو دریا کے پیٹ میں کرینیں، ڈمپرز اور ٹریکٹر ٹرالیوں میں دن رات ریت بھرنے میں مصروف رہتاہے۔

حیدرآباد اور دریائے سندھ کے محکمہ آبپاشی ، پولیس اور قبضہ مافیہ کروڑوں روپے کے کاروبار میں حصہ دار بنی۔

مافیہ نے کوٹری بیراج ڈاون اسٹریم میں حفاظتی پشتے تین مقامات سے توڑ کرکچے راستے بنا دئیے ہیں،جبکہ دریا کے پیٹ میں روزانہ 1 ہزار ڈمپر اور ٹرالیاں ریت سے بھرنے کا عمل کھلے عام جاری رہتا ہے۔

واضح  رہے کہ مارکیٹ میں ڈمپر 1200اور ٹرالی 600 روپے کے حساب سے فروخت بھی جاری ہے،جبکہ ریت کی فروخت سے قبضہ مافیہ روزانہ تقریبا 1 کروڑ روپے کمانے میں مصروف رہتا ہے۔

اس ضمن میں  چیف انجینئر کوٹری بیراج کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز والے معدنیات کے ٹھیکے دیتےہیں۔

انھوں نے کہا کہ حفاظتی پشتوں کی نگرانی ہماری ذمہ داری ہے ہم چیک کرواتے ہیں۔

Advertisement

اس ضمن میں غلام علی تالپر چیف انجینئر کا کہا ہےکہ کوٹری بیراج کے مقام پر بند سے راستہ بنا ہے تو  اس کے خلاف کاروائی کریں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ مائینز اینڈ منرلز نے کہا کہ اہم اجلاس میں جارہا ہوں پھر تفیصل سےبتاوں گا ،غیرقانونی طور پر ریت اٹھانے والوں کے خلاف لکھ کردیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version